5 اگست 2014 - 17:39
بان کی مون نے کی داعش کے جرائم کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانی کی مون نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انسانیت کےخلاف جرم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانی کی مون نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انسانیت کےخلاف جرم قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری کے جانشین وانینا مایستراچی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بان کی مون نے صوبہ نینوا میں داعش کی پیشقدمی پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے عوام کے خلاف ان کے پرتشدد اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور عراقی حکومت اور کردوں  سے مطالبہ کیا کہ اپنے اختلافات کو نظرانداز کرتے ہوئے اس ملک میں امن و استحکام کے قیام میں مدد کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲